وزیر اعلیٰ سندھ کی بارش رکتے ہی نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کی ہداہت

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق مراد علی شاہ نے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو فون کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر ملک سے باہر ہیں، آپ مکمل توجہ دیں، مدد درکار ہو یا کسی چیز کی ضرورت ہو مجھ سے رابطہ کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش رکتے ہی نشیبی علاقوں سے پانی نکالا جائے، شہریوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی فون کیا اور شہر میں پانی کی سپلائی کا مناسب بندوبست رکھنے کی ہدایت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.