کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا کنویں میں چھپایا اسلحہ برآمد

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر ایکشن کیا۔ پرانے کنویں میں چھپایا گیا اسلحے اور ایمونیشن کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ اور ایمونیشن ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر آپریشن شروع ہونے سے قبل چھپایا تھا اور بعد ازاں مٹی بھر کر بند کر دیا گیا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 1 آر پی جی سیون راکٹ لانچر، 4 راکٹس، 4 سیون ایم ایم رائفلز اور 4 سیکنڈری فیوز شامل ہیں۔ رینجر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشتگردی کی روک تھام میں قانون نافذ کرنے والوں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع رینجرز کو فراہم کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.