کراچی میں شاہراہ فیصل میں واقع شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ہر طرف دھواں پھیل گیا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شاپنگ مال کے جنریٹر میں تیل لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس نے اچانک آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کے شعلے دیکھ کر شہریوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا ۔ حادثے میں کتنا نقصان ہوا اور آگ لگنے کا واقعہ کس کی غفلت سے پیش آیا ، انتظامیہ اس کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
Leave a Reply