چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پر امریکی صدر کا بیان بھارتی طرفداری ہے، فلسطین میں مظالم پر واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، ٹرمپ، مودی بیان کے بعد انصاف کی آخری رمق بھی ختم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی قرار دے کر ٹرمپ ظالم بھارت کا ساتھ دے رہا ہے، ٹرمپ اور مودی کا مشترکہ بیان اخلاقیات اور انصاف کے منافی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کی خارجہ پالیسی کا محور صرف اسلحہ فروخت کرنا اور مالی فوائد حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو افغانستان میں مداخلتی کردار دینے کا کوئی حق نہیں، بھارت نہیں پاکستان کی سرحد افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں۔ ادھر جمشید دستی کی ایک جیل سے دوسری جیل منتقلی پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سیاسی گاڈ فادر ضیاءالحق کے ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں، شریف خاندان کی سفاکیت شرمناک ہے۔
Leave a Reply