Breaking News

سانحہ احمد پور شرقیہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

عید سے ایک دن قبل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے اب تک 162 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسی دن احمد پور شرقیہ پہنچے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی۔ انہوں نے فوری طور پر انکوائری کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں واضح کیا گیا کہ مقامی پولیس اور ہائی وے پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے، جس کی وجہ ہائی وے پولیس کی شفٹ تبدیلی تھی جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچنے کے باوجود علاقے کو گھیرے میں نہیں لیا اور نہ ہی اس کو سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں حادثے پر پہنچی ضرور لیکن ان کے پاس آگ پر قابو پانے کے لئے کیمیکل کی مقدار انتہائی قلیل تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے بھی تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچے اور انہوں نے بھی لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا نہیں کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہالپور اور احمد پور شرقیہ کی مقامی انتطامیہ مزید تحقیقات کر رہی ہے اور آئندہ 48 گھنٹے میں مکمل رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved