Breaking News

مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد، مودی سرکار کیخلاف “ناٹ ان مائی نیم” نامی تحریک کا آغاز

بھارتی شہریوں نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، مسلمانوں اور دلتوں پر تشدد کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں   ناٹ ان مائی نیم   احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر دیں۔

نئی دلی، کولکتہ، حیدرآباد سمیت بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، انکا پیغام ہے کہ گائے کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں اوردلتوں کو نشانہ بنانے والوں سے ان کا کوئی واسطہ نہیں، یہ لوگ بھارت سرکار کے خلاف   ناٹ ان مائی نیم   یعنی میرے نام پرخون مت بہاؤ، نامی تحریک کے سلسلے میں سڑکوں پر نکلے، مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

تحریک فیس بک پر فلم ساز صبا دھون کی ایک پوسٹ سے شروع ہوئی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اب اس تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے منگل کے روز جھاڑکھنڈ میں گائے کو مارنے کے شبے میں ایک شخص کو پیٹنے اور اس کے گھر کو آگ لگانے کے واقعے خلاف یہ پیغام دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved