Breaking News

ملتان :سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 دم توڑ گئے

ملتان کے نشتر برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے ہیں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے ۔ ملتان میں ریسکیو 1122 کے مطابق برن یونٹ میں زیرعلاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 4 زخمی 18 سالہ فرحان، 42 سالہ عبدالخالق، 16 سالہ سمیع اللہ اور 12 سالہ محمد فہد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملتان کے برن یونٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے گزشتہ روز بہاول پور سے مزید 5 زخمیوں کو نشتر برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک برن یونٹ میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved