بند روڈ کی رہائشی فیملی مری میں عید کی چھٹیاں گزارنے جا رہی تھی کہ حادثے کے باعث ملک عدم سدھار گئی۔ بھیرہ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں تیس سالہ سدرہ، اس کے تین بچے اور ایک بتیس سالہ رشتہ دار خاتون بھی شامل ہے۔ حادثے میں چار افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھیرہ سے لاشیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
Leave a Reply