حکمران انصاف کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں :عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران خاندان کو بچانے کیلیے ایس ای سی پی ریکارڈ میں رد و بدل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے ، ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیئے ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سوشل میڈیا جاری بیان میں کہا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ شریفوں کو بچانے کے لیے ایس ای سی پی ریکارڈ ٹیمپر کیا گیا ، اگر یہ سچ ثابت ہوگیا تو یہ جان بوجھ کر اداروں کے معاملات میں مداخلت ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ عمل انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے ، اس جرم میں ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.