مصروف ترین شاہراہ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ نجی کمپنی کے ملازم سے اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر ٹانگ میں گولی مار دی گئی۔ دنیا نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ذیشان نامی شخص کو مری روڈ پر کمیٹی چوک میں روکا۔ اس نے روپوں سے بھرا بیگ بچانے کیلئے لوگوں کی طرف پھینکا مگر کوئی اس کی مدد کو نہیں آیا۔ ڈاکوؤں نے بیگ چھین کر ذیشان کو ٹانگ میں گولی اور سر میں پستول کے بٹ مارے اور فرار ہو گئے۔ تھانہ وارث خان پولیس فوٹیج موصول ہونے کے باوجود، بارہ روز بعد بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ لوٹے گئے اڑھائی لاکھ روپے کمپنی کے تھے۔ ذیشان لاہور کا رہنے والا ہے اور وہ ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اس نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Leave a Reply