تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارا چنار بم دھماکے کے شہداء کے لواحقین کے دھرنے میں پہنچ گئے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام پارا چنار کے مظلوم عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گرد عناصر پاکستان میں فرقہ واریت کی بنیاد پر دہشت گردی کر رہے ہیں، دہشت گردوں کی کوئی بھی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ملک میں جاری دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہو سکتے ہیں، فاٹا بہت جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے گا، فاٹا کے منتخب نمائندے جلد صوبائی اسمبلی میں بیٹھ جائیںگے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح قبائلی علاقوں میں بھی پر امن زندگی ہو۔عمران خان نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔
Leave a Reply