پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کاہنہ، سمن آباد، نواں کوٹ اور شاہدرہ میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر شناختی اور کرایہ داری کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن عید الفطر کی سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کیا گیا۔
Leave a Reply