لاہور میں آسمان پر کالے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ ٹھنڈی ہوا اور بارش سے موسم سہانا ہوگیا ۔ دلکش موسم نے لاہوریوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ۔ تیز ہوا کے جھونکے اور آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ برکھا رُت نے چار سُو موسم کے خوب رنگ بکھیرے ، لاہور میں صبح سویرے ہی آسمان بادلوں سے ڈھک گیا ، ٹھنڈی ہوائوں سے جھلسا دینے والی گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا ۔ موسم خوشگوار ہوا تو گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھِل اٹھے۔۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے قہر ڈھانے والے سورج کا پارہ بھی گرادیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔ بارش کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑٰ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
Leave a Reply