پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایک تصویر لیک ہونے پر شریف فیملی رو پڑی، غریب ایم این اے کے ساتھ جو سلوک ہوا اس کا جواب کون دے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر جمشید دستی کا کیس لڑنے آیا ہوں، چیف جسٹس نے جو نوٹس لیا ہے اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہئے ایک طرف تو ملک کا پیسا لوٹ کر باہر لے جانے والے اور ماڈل ٹاؤن میں دہشتگردی کرتے ہوے 16 لوگوں کو شہید کرنے والے ایسے پھر رہے ہیں جب کہ منتخب نمائندے پر ایسا سلوک اور تشدد جمہوریت پر کالا داغ ہے۔ بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی شریف فیملی سے ان 13 سوالوں کا جواب پوچھ رہی ہے جو سپریم کورٹ پوچھ رہی ہے، ان کا جواب شریف فیملی نے دینا ہے، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف نے کہا کے میں جے آئی ٹی کے سوالوں کا نہیں بلکہ وہ میرے سوالوں کا جواب دے گی، یہ ٹھیک نہیں، شریف فیملی کا سیاسی کاونڈون شروع ہو چکا۔
Leave a Reply