ندیم نصرت کی پاکستان مخالف سرگرمیاں مہاجروں کے مفاد میں نہیں: فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے شہر قائد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ندیم نصرت امریکہ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، لندن والوں کا رویہ 22 اگست کی پالیسی کا تسلسل ہے، لندن والوں کے رویے سے افسوس ہوتا ہے، لندن سے آنے والے بیانات مہاجروں کے حق میں نہیں۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ متحدہ کے بانی مہاجروں کا نام استعمال نہ کریں، کوئی ذی شعور پاکستانی لندن سے آنے والے بیانات کی حمایت نہیں کرتا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.