پیو ریسرچ سینٹر نے 37 ممالک میں کیے گئے ایک سروے کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق زیادہ تر افراد کی نظر میں امریکی صدر ٹرمپ مغرور، غیر روادار اور خطرناک ہیں۔ یہ سروے 16 فروری سے 8 مئی کے دوران کیا گیا۔ ان میں سے صرف 22 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکا کے بارے میں رائے بہتر کر سکتے ہیں جبکہ 37 ممالک میں سے صرف دو ممالک اسرائیل اور روس میں انہیں سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ قابل بھروسہ کہا گیا۔ گزشتہ ہفتے سی بی ایس نے ایک سروے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق پانچ ماہ کے دور صدارت میں امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی کی شرح کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی ہے۔
Leave a Reply