شہر کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں دو بچے سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ایریا میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ لیاقت آباد کے ہی سی ایریا میں 30 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔ شاہ فیصل کالونی میں بھی کرنٹ لگنے سے 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب پنجاب کالونی کے قریب زیر تعمیر انڈر پاس میں نہاتے ہوئے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ گذشتہ روز بھی کرنٹ لگنے اور بارش کے باعث ہونے والے حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
Leave a Reply