Breaking News

پاناما تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ، چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی بھی پیش

 

چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ۔ چودھری شوگر مل سمیت شریف خاندان کی دیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی میں پیش کر دیا ۔ پناما لیکس جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں جاری ہے ۔ اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ظفر حجازی سمیت ایس ای سی پی کے پانچ افسران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے اور چوہدری شوگر ملز اور شریف خاندان کی دیگر کمپنیوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج شریف فیملی کے ٹیکس گوشواروں سمیت کاروبار سے متعلق ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved