Breaking News

پیرس: مسجد کے باہر لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش، ملزم گرفتار

یورپ میں مسلمانوں پر ایک اور حملہ، فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے کریٹیل میں ایک شخص نے مسجد کے قریب لوگوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مسجد کے قریب ایک شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے واقعہ مضافاتی علاقے کریٹیل میں پیش آیا، پولیس نے کار سوار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مسجد کے باہر لگائی گئی رکاوٹوں کے باعث کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق کار سوار ارمینیائی نژاد باشدہ ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ پیرس میں شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے حملوں کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ گزشتہ چند مہینوں میں یورپ میں کئی بار مساجد کے باہر لوگوں پر گاڑی دوڑانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved