Breaking News

کراچی: بارش کے پانی سے زندگی مفلوج، سڑکیں ندیاں بن گئیں، گٹر ابل پڑے

دو روز کی بارش نے کراچی کو جل تھل کر دیا۔ سڑکیں تالاب بن گئیں۔ علاقے، محلے، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے۔ قانون سازی کرنے والی سندھ اسمبلی ہو یا سندھ سیکریٹریٹ یا دیگر اہم دفاتر کے اطراف کی سڑکیں، سب تالاب بن گئیں۔

شہر بھر کی صفائی کے ذمہ دار محکمہ بلدیات کا اپنا دفتر بھی پانی سے محفوظ نہیں رہا۔ گھٹنوں گھٹنوں تک پانی اتنا اونچا رہتا ہے کہ گزرنے والے پریشان ہیں۔

کتابوں کا گڑھ اردو بازار کیچڑ سے لت پت ہے۔ بدبو اور تعفن سے گزرنا محال ہے۔ سوبراج ہسپتال کے باہر پانی جمع ہے۔ اولڈ سٹی ایریا، برنس روڈ اور اطراف کے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ بولٹن مارکیٹ، صدر اور دیگر علاقے بھی جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ کورنگی، لانڈھی، محمود آباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں کچرے کے باعث تعفن اٹھ رہا ہے۔

 بارش کے بعد ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں۔ کھارادر میں کپڑے کی بڑی مارکیٹ بھی بارش کے پانی میں ڈوب گئی ہے۔ انڈر پاسز بھی پانی سے بھر گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved