ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں کس کا کردار تھا؟ سنسنی خیز انکشافات

پاکستانی جیل سے راتوں رات رہائی کے بعد امریکا جانے والے ریمنڈ ڈیوس نے خود نوشت لکھی ہے۔ ریمنڈ ڈیوس امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے پرائیوٹ کنٹریکٹر تھا جس نے 27 جنوری 2011ء کو مزنگ قرطبہ چوک پر دو نوجوانوں فیضان اور فہیم کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔ ایمیزون پر جاری اس کتاب کی تفصیلات کے مطابق ریمنڈ ڈیوس نے واقعے سے متعلق تمام حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ ویب سائٹ پر جاری کتاب کا ٹائٹل دی کنٹریکٹر ہے۔ ریمنڈ نے اس کتاب میں بتایا ہے کہ کس طرح معمول کی ایک ڈرائیو فرنٹ پیج کی خبر بن گئی، جس کے بعد امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں بحران پیدا ہو گیا۔ ریمنڈ ڈیوس نے یہ بھی لکھا کہ اسے پاکستانی جیل میں سڑنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ 49 روز تک جیل میں رہنے والے ریمنڈ ڈیوس نے اس قتل کو اپنے دفاع میں اٹھایا گیا اقدام قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ مارے جانے والے افراد اسے لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.