الائیڈ ہسپتال میں قائم ڈویژن کا واحد برن سینٹر کئی سال بعد تعمیر تو ہو گیا لیکن اس میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، جن میں سب سے اہم عملے کی کمی ہے، برن وارڈ میں 6 سینئر رجسٹرار، 2 ایسوسی ایٹ پروفیسرز جبکہ 7 میڈیکل آفیسرز کی سیٹیں خالی ہیں۔ 55 بیڈز پر مشتمل اس برن وارڈ میں اس وقت صرف 11 بیڈز پر ہی جلے ہوئے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ برن وارڈ میں مریضوں کو ایک فلور سے دوسرے فلور تک لیجانے کیلئے لفٹ کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔ مریضوں کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ سے برن وارڈ میں مزید سہولیات دینے کی اپیل کی ہے۔ برن وارڈ کی تعمیر میں تقریباً 500 ملین سے زائد لاگت آئی جس میں 271 ملین بلڈنگ جبکہ 260 ملین مشینری پر خرچ ہوئے لیکن اس کے باوجود یہ برن سینٹر مریضوں کو مکمل علاج کی فراہمی میں ناکام ہے۔
Leave a Reply