ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

 

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم میرپورخاص، کراچی ڈویژن، کشمیر اور اسکے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے، وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میرپورخاص، کراچی ڈویژن، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ یکم سے دو جولائی کے دوران میرپورخاص، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سندھ میں ڈپلو کے مقام پر 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.