قومی شاہراہ پر ایک اور ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد کے قریب کیمیکل سے بھرا ٹینکر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ کیمیکل نے فوری آگ پکڑ لی۔ موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کر کے قومی شاہراہ دونوں طرف سے بند کر دی۔ ضلع بھر کی فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ٹرالر ڈرائیور اور کلینر کو نکال کر ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی سے فیصل آباد جانیوالے ٹینکر میں بارہ ہزار آٹھ سو چالیس کلو گرام وائٹ سپرٹ بھرا ہوا تھا۔
Leave a Reply