نیب کی سندھ میں چھٹی، سندھ کابینہ نے نیب کو غیر موثر قرار دے دیا

سندھ کابینہ نے نیب کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔ نیب اب سندھ کے کسی ادارے میں کوئی کارروائی نہیں کر سکے گی۔ سندھ اسمبلی میں قانون کو غیر مؤثر کرنے کے لئے بل بھی لایا جائے گا، کابینہ نے منظوری دے دی۔ سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ نیب آرڈینینس 1999ء کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دے چکی ہے۔ مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ یہ اہم قدم اٹھاتے ہوئے سندھ میں نیب کو غیر مؤثر کرنے کی منظوری دی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بھی نیب آرڈیننس 1999 ختم ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ اس اقدام سے سندھ میں نیب کی عدالتیں ختم نہیں ہوں گی بلکہ صرف صوبائی حکومت کے کیسز ختم ہو جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام محکموں میں کی جانے والی کرپشن کی تحقیقات جاری رہیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.