احمد پور شرقیہ کے افسوسناک واقعے کے بعد اوگرا کی جانب سے متعلقہ کمپنی کے خلاف کیا کارروائی عمل میں لائی جائے گی؟ اس بارے میں دنیا نیوز نے اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کپمنیاں اوگرا قوانین پر عملدرآمد کی پابند ہیں، سانحہ احمد پور شرقیہ پر کمیٹی بنا دی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ ٹرانسپورٹیشن قانون کے مطابق تھی یا نہیں۔ چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے معیار کی ذمہ داری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی ہے، کمیٹی کی رپورٹ میڈیا کے سامنے لائی جائے گی، رپورٹ آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔
Leave a Reply