گزشتہ روز گلیات میں ڈولی لفٹ گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں 12 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اب اس ڈولی لفٹ کے مالک اور دو لفٹ آپریٹرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کے مطابق ملزمان کا تعلق چکدرہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاحتی مقام مری کے قریب چھرہ پانی اور بنواڑی گاؤں کے درمیان لگی چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گر گئی تھی جس کے باعث 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چھرہ پانی کے قریب بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لفٹ لگا رکھی تھی۔
Leave a Reply