اٹک کے قریب ایک اور آئل ٹینکر حادثے کا شکار

ایک اور بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا ، اٹک کے قریب فتح جنگ روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے سیکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا ۔ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ ایک اور غفلت حادثے کا سبب بنتے بنتے رہ گئی ، اٹک کے قریب فتح جنگ روڈ پرآئل ٹینکر الٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر تیل موجود تھا جس میں سے سینکڑوں لیٹر تیل بہہ گیا ۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لوگوں کو پیچھے ہٹا دیا ۔ سڑ ک کو بھی بند کر دیا جس کے بعد تیل کو دوسرے ٹینکر میں منتقل کیا ۔ پولیس نے ٹینکر کے فرار ہونیوالے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ ملک میں ایک ہفتے کے دوران آئل ٹینکر الٹنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے ۔ گذشتہ روز قاضی احمد کے قریب بھی ایک ٹینکر الٹ گیا تھا جس میں آگ بھی لگی تھی ، تاہم بروقت اقدامات کے باعث کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.