ایشوریہ اور انیل کپور 17سال بعد ایک ساتھ نظرآئیں گے

اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 17 سال بعد معروف اداکار انیل کپور کے ساتھ “فینی خان” نامی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ دونوں اداکار آخری مرتبہ “ہمارا دل آپ کے پاس ہے” میں نظر آئے تھے تاہم اب ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ایشوریہ گلوکارہ کا کردار کرنے کے ساتھ ساتھ گاتی بھی نظر آئیں گی۔ اس میوزیکل کامیڈی فلم میں انیل کپور بھی چند گانے گنگناتے نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع ہو گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.