بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح ڈیڑھ لاکھ کیوسک کے قریب پہنچ گئی اور ڈویژنل فلڈ کنٹرول حکام کا کہنا ہے کہ آج رات دریائے چناب میں پانی دو لاکھ کیوسک تک پہنچ جائے گا۔ پانی کی سطح میں اضافہ ہونے پر سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین، حافظ آباد کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔ بارشوں سے دریائے چناب میں پانی کی سطح ڈیڈھ لاکھ کیوسک کے قریب پہنچ گئی۔ ڈویژنل فلڈ کنٹرول حکام کے مطابق ہیڈمرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 42 ہزار 816 کیوسک، اخراج ایک لاکھ 7 ہزار 866 کیوسک،ہیڈخانکی پر پانی کی آمد 75 ہزار 826 کیوسک، اخراج 57 ہزار 902 کیوسک اور ہیڈقادر آباد پر پانی کی آمد 53 ہزار 306 کیوسک، اخراج 31 ہزار 306 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ انچارج ڈویژنل فلڈ کنٹرول رانا منظورنے بتایا کہ دریائے چناب سے لگ بھگ ڈیڈھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریا کنارے دیہات کے مکینوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
Leave a Reply