جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی، ہر سازش کا مقابلہ کریں گے: احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند عناصر عدلیہ میں جسٹس منیر کی روح دوبارہ پیدا ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔ عمران خان کا فقط اتنا ہی کردار ہے کہ انھیں اسٹیبلشمنٹ کے چند عناصر نے ملک میں سول نظام اور قیادت کو کمزور کرنے کے لئے استعمال کیا۔ سی پیک ناکام کرنے کیلئے پاکستان میں سیاسی انتشار اور بحران پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازعہ ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کے مقدر سے کھیلنے نہیں دیں گے، جو بھی سازش ہوئی اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.