سانحہ پارا چنار: وزیراعظم کی متاثرین میں فوراً چیک تقسیم کرنے کی ہدایت

گورنر خیبر پختونخوا کو متاثرین پارا چنار کیلئے وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکیج پر عملدرآمد کی نگرانی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا متاثرین سے ملاقات کر کے انکے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرینگے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پارا چنار کے عوام سمیت ملک بھر کے لوگوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو ہدایت دی کہ متاثرین پارا چنار کی مکمل اور ہر طرح سے دیکھ بھال کی جائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.