فیصل آباد :درباروں پر سکیورٹی اہلکار نیند کے نشے میں غرق

فیصل آباد کے درباروں پر تعنیات پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینے کی بجائے نیند پوری کرنے لگے جس سے درگاہوں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے ۔ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر درگاہوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے دعوے کئے گئے لیکن فیصل آباد کے درباروں پر سکیورٹی پر تعینات اہلکار ڈیوٹی دینے کی بجائے نیند پوری کرنے لگے جس سے درباروں پر سکیورٹی کے انتظامات پر سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے ۔ زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دربار نور شاہ ولی کے مزار پر پولیس اہلکار کرسی پر خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ۔ عوام نے حکام سے اپیل کی ہے کہ درباروں پر سکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.