لاہور میں جعلی جوس بنانے کا دھندہ بے نقاب ہوگیا ، گھر کو باہر سے تالا لگا کر معروف برانڈز کے نام پر جعلی جوس تیار کرنے والے یونٹس پکڑے گئے ۔ 19 ہزار لٹر تیار اور 18 ہزار لٹر خام مال برآمد کر لیا گیا ۔ جوس کی تیاری میں پھلوں کا صرف نام استعمال کیا گیا جبکہ جوس کی تیاری میں کیمیکل کا استعمال کیا گیا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھر کو باہر سے تالے لگا کر اندر جعلی جوس بنانے کا دھندہ بے نقاب کر دیا ۔ جمیل ٹاﺅن سبزہ زار لاہور میں گھر کو باہر سے تالے لگا کر معروف برانڈز کے جعلی جوس تیار کیے جا رہے تھے ۔ فیکٹری ون سے 8 ہزار ، فیکٹری 2 سے 11 ہزار لیٹر تیار جوس جبکہ 18 ہزار لیٹر کا خام مال برآمد ہوا ۔ ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق زیادہ پروڈکشن کے لیے بیک وقت 2 فیکٹریاں کام کر رہی تھیں ۔ تمام جوس کیمیکل اور فلیور سے تیار کیے جا رہے تھے ۔ فلیور بھی ایکسپائرتھا ۔ فوڈ اتھارٹی نے یونٹس کو سیل کر کے فیکٹری مالکان اور جائیداد مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔
Leave a Reply