وومن ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا

وومن ورلڈ کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت پاکستان کو زیادہ بڑا ٹارگٹ نہیں دے سکا۔ بھارت کی جانب سے راؤٹ اور مندھانا اوپننگ کرنے آئیں۔ راؤٹ 47 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں جبکہ مندھانا صرف 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔ شرما 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں جبکہ راج 8 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔ کور 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں جبکہ میشرم 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئیں۔ ورما 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں جبکہ گوسوامی 14 رنز بنا کر بولڈ ہو گئیں۔ جوشی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایکتا بشت صرف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئیں جبکہ پونم یادیو 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.