بھارت سرکار کے ترقیات و سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اتھاویل نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی، سینئر بلے باز یووراج سنگھ اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل فکس کیا۔ اتھاویل نے ایک رپورٹر سے بات کرتے ہوئے استفسار کیا کہ، “ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ ٹیم جو سارے ٹورنامنٹ میں اتنا اچھا کھیلی ہو، وہ فائنل میں پرفارم نہ کرے؟” شکست کے ہاتھوں دلبرداشتہ وزیر موصوف اپنے ہی کھلاڑیوں کے ماتھوں پر کلنک کا ٹیکہ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے مزید فرماتے ہیں کہ “پاکستان کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی جیسا شخص کہ جو اکثر سنچری سکور کرتا ہے اور دیگر شاندار کھلاڑی جیسے کہ یووراج سنگھ جو کہ ماضی میں بہت سے رنز سکور کر چکے ہیں، کو دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ جیسے وہ ہارنے کیلئے کھیل رہے ہیں”
Leave a Reply