قانون نافذ کرنیوالوں نے نیول کالونی سے سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کو عزیز بلوچ کا ساتھی ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ، پولیس نے شہیر سے موبائل چھیننے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ بلدیہ نیول کالونی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار لیاقت آسکانی کو گرفتار کرلیا ۔ اسے عزیر بلوچ کے ساتھی ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق جیکسن پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم ذاکر خان نے ٹمبر مارکٹ لیاری میں فیضان نامی شہری سے موبائل فون چھینا تھا ۔ اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد ہوا ۔ گرفتار پولیس اہلکار سیکورٹی زون ون میں تعینات ہے ۔
Leave a Reply