پولیس اہلکاروں پر دہشتگرداوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ واقعہ کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ موبائل ہوٹل پر پہنچنے کے ساڑھے پانچ منٹ بعد دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ موبائل پہنچنے کے پچاس سیکنڈ بعد ریکی کرنے والا ملزم جائے وقوعہ پر پہنچا تھا۔ ملزم پولیس موبائل سے کچھ دور جا کر کور دینے کیلئے کھڑا ہوا۔ ساڑھے پانچ منٹ بعد دو موٹرسائیکلوں پر تین ملزمان ہوٹل پہنچ گئے۔ تینوں ملزمان نے دو اطراف سے افطار پر بیٹھے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ ملزمان نے شناخت کیلئے ہیڈ لائٹ ڈیپر کا کوڈ ورڈ استعمال کیا۔ ایسا ہی کوڈ امجد صابری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس موبائل پر حملہ کرنے والے دہشت گرد فائرنگ کے ایک منٹ بعد دوبارہ پلٹ کر آئے اور جائزہ لیا۔ ایک ملزم کی جیکٹ کے پیچھے جیکٹ کمپنی کا برانڈ نام بھی چسپاں تھا۔
Leave a Reply