الحمراء ہال میں قومی انتخاب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن فری پاکستان کیلئے جد و جہد کر رہی ہے، ہم سٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں، جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں تقسیم کرنیوالے اب کیوں رو رہے ہیں؟ ہم ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ لوہے کا کاروبار کرتے کرتے حکمرانوں کے دل بھی لوہے کے ہو گئے ہیں، آئندہ الیکشن میں ریمنڈ ڈیوس کے بھائیوں کا احتساب ہو گا۔ سراج الحق نے خطاب کے دوران کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ انتخابات کیلئے “ووٹ فار ایماندار پارٹی” کا سلوگن لے کر عوامی رابطے تیز کر دیں۔
Leave a Reply