مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے 6 رکنی امریکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر بات چیت کی گئی اور خطے کو درپیش سکیورٹی چیلجز پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفد میں 5 امریکی سینیٹرز اور امریکی ناظم الامور شامل تھے۔ آنے والے امریکی سینیٹرز میں جان مکین، لنڈسے گراہم، شیلڈن وائٹ ہاؤس، الزبتھ وارن اور ڈیوڈ پرڈیو شامل تھے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، امریکہ پرامن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستانم میں قیام امن ممکن نہیں۔
Leave a Reply