Breaking News

راولپنڈی ، اسلام آباد میں آج بارش کا امکان

راولپنڈی اسلام آباد میں گرم موسم نے رنگ دکھانا شروع کر دیا ، درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی بھی بڑھنے لگی ، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آج بارش ہو سکتی ہے ۔ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ رکنے سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم گرم ہونے لگا ۔ حبس بڑھنے سے گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، میرپور خاص ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کل سب سے زیادہ گرمی دادو ، لاڑکانہ ، دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سبی ، پڈعیدن ، نوکنڈی ، جیکب آباد 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved