پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق،امریکی وفد سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان نے بہترین کام کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔ سینیٹر جان مکین نے خطے میں استحکام کیلے پاک فوج کے کرداراور قربانیوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی تعاون بہت ضروری ہے۔ آرم
ی چیف نے امریکی سینیٹرز کے دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply