اسحاق ڈار لوٹ مار میں سہولت کار ہیں ،تحریک انصاف کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حسن نواز بتائیں، اتنی کمپنیاں کیسے کھڑی کر لیں، قطری شہزادہ جرح کے لئے تیار نہیں ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے اس کے پاس سوالات کا جواب نہیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار! دبئی میں تمہارے پاس اربوں کہاں سے آئے؟ دبئی میں اسحاق ڈار کے بچے کروڑوں کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، الزام لگانے سے پہلے سوچیں انکوائری سپریم کورٹ کر رہا ہے، پانامہ پیپرز تحریک انصاف نے نہیں بنائے۔ رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ حدیبیہ کیس کو نیب نے بند کیا ، تمام اداروں کو برباد کرنے میں اسحاق ڈارکا ایک رول ہے، اسحاق ڈار صاحب، تحقیقات ریاست پاکستان کر رہی ہے، اس معاملے میں پوری قوم مدعی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس سامنے لانے کے لئے کچھ نہیں ہے، انہوں نے سوچا ہے، سپریم کورٹ، جے آئی سے لڑائی کرو، ہمیں اطلاع ہے، فیصلہ خلاف آیا تو نواز لیگ احتجاج کرے گی، تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ شقفت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پرابلم یہ ہے کہ یہ اپنے آپ کو بادشاہ سمجھتے ہیں، خواجہ سعد دو دن سے کہنے کی کوشش کر رہے ہیں نوازشریف کا احتساب ہوا تو جمہوریت گئی، خدا کا خوف کرو، حسن نواز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کہا طالب علم ہوں پیسے پاکستان سے آتے ہیں، فلیگ شپ انٹرپرائزئز کے نام سے سات کمپنیاں کیسے کھول گئی؟َ

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.