جماعت اسلامی کا فاٹا کے حقوق کیلئے لانگ مارچ کا اعلان

المرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ فاٹا کے انضمام، صوبائی اسمبلی میں نمائندگی نہ دینے اور ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف اسلام آباد تک لانگ مارچ اور دھرنا ہو گا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کے پہلے حصے میں 10 سے 20 اگست تک فاٹا کے مختلف مقامات تک جلسے کریں گے جس میں دیگر جماعتوں کے نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے گی اور پھر بھی مطالبات نہ مانے گئے تو ماہ اگست کے آخر میں خیبرپختونخوا سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ حکومت فاٹا کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے نہ کرے اور انہیں بنیادی حقوق دے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.