سید صلاح الدین سے متعلق امریکی فیصلہ ماننا لازم نہیں، سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کشمیر جرنلسٹس فورم کو دی گئی بریفنگ میں کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر اہم موڑ پر پہنچ چکی کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے بھارت تحریک آزادی کو دہشتگردی قرار دلوانے میں ناکام ہو چکا ہے، مقامی تحریک نے بھارت کا بیانیہ بدل دیا۔ سرتاج عزیز نے واضح کیا کہ سید صلاح الدین سے متعلق فیصلہ امریکہ کا ہے اقوام متحدہ کا نہیں، سید صلاح الدین سے متعلق امریکی فیصلہ ماننا لازم نہیں۔ مشیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو اختیارات دے رہے ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.