شکار پور میں جتوئی قبائل کے دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی پر گولیاں چل گئیں ، فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے ۔ شکار پور کے علاقہ خانپور میں جتوئی برادری کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرگئی ۔ دیرینہ دشمنی اتنی بڑھی کہ گولیاں چل گئیں ، لاشیں بھی گریں ، دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا ، دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا ، ایک دوسرے پر راکٹ لانچرز اور ایل ایم جی جیسے خطرناک ہتھیاروں سے حملے کئے گئے ۔ سرداروں کی مداخلت کے بعد فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتال منتقل کر دی گئی ، دونوں گروپ مورچہ زن ہیں ، ایک بار پھر تصادم کا خدشہ ہے ۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس ہے ۔
Leave a Reply