شکار پور: دو گروپوں میں شدید لڑائی، 11 افراد ہلاک

شکار پور کے علاقے خانپور میں جتوئی برادری کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی شدید ہو گئی۔ دیرینہ دشمنی اتنی بڑھی کہ گولیاں چل گئیں۔ دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر راکٹ لانچرز اور ایل ایم جی جیسے خطرناک ہتھیاروں سے حملے کئے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر بھی حملہ کیا گیا۔ سرداروں کی مداخلت کے بعد فائرنگ کا سلسلہ روک دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ دونوں گروپ ابھی بھی مورچہ زن ہیں جس سے تصادم دوبارہ شروع ہونے کا خدشہ ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.