لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک بھر میں گرمی نے شہریوں کو ستایا تو مختلف شہروں میں بادل بھی خوب برسے۔ لاہور میں دن بھر سورج آنکھیں دکھاتا رہا اور حبس کا راج رہا۔ رات ہوتے ہی فیصل ٹاؤن، والٹن اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، نارووال، پنڈدادن خان، سوہاوہ اور پنڈی بھٹیاں سمیت گردونواح میں رم جھم ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ہنگو اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش ہوئی۔ ژوب میں بھی بادل کھل کر برسے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.