پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ مریم نواز کی پیشی کے موقعے پر ایک لیڈی افسر فراہم کی جائے۔ جے آئی ٹی کے خط پر آئی جی لیڈی پولیس اہلکار مقرر کر دی۔ ایس پی سپیشل برانچ ارسلہ سلیم کو مریم نواز کے ساتھ پیش ہونے کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ 5 جولائی کو مریم نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔ دوسری جانب جوڈیشل اکیڈمی کے باہر ناقص ڈیوٹی پر ایس ایچ او گولڑہ محمدعباس کو معطل کر کے انسپکٹر خالد اعوان کو تھانہ گولٹرہ کا نیا ایس ایچ او لگا دیا ہے۔ ایس ایس پی نے ڈی ایس پی محمد حیسین لاسی سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔
Leave a Reply