مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، دو مزید بے گناہ کشمیری شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر ضلع پلواما کے علاقے بہامنو میں ایک گھر کا محاصرہ کیا اور گھر میں موجود 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، بھارتی فورسز کی بربریت کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، جس پرقابض فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھی حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے کر سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.